انسانیت کی فلاح سب سے بڑا کام ہے،ترجمان عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن

November 30, 2020

ویانا(اکرم باجوہ) عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عباسیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر لیاقت عباسی اور جنرل سیکرٹری عدیل اورنگزیب عباسی کی کاوشوں سے عباسیہ ویلفیئر کا پوُدا پوری دنیا میں لگا دیا گیا، دونوں سربراہان نے راجہ محمد جان عباسی کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا دیا کوئی شخص اس دور میں انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کرے اس سے بڑھ کر خوش آئند بات کوئی نہیں، دونوںرہنماؤں نے حالیہ دنوں میں اٹلی، پرتگال، ہالینڈ، جاپان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، امریکہ اور کینیڈا میں تنظیم سازی کی اور بڑی تعداد میں لوگوں تک عباسیہ ویلفیئر کا پیغام پہنچایا، بلجیم سے عنصر عباسی نے بھی اس سلسلے میں کافی مدد کی ، دونوں رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدیل اورنگزیب عباسی اور لیاقت عباسی نے اپنی مرکزی قیادت خصوصاً راجہ محمد جان عباسی ، سفیر اختر عباسی، واجد عباسی، کلیم احمد عباسی،لطیف عباسی اور اوورسیز کی قیادت کفیل عباسی ،فہیم عباسی،حاجی عبداغفور عباسی،ادریس عباسی کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ اسی طرح کام جاری رکھیں گے۔