گرفتاریوں سے ثابت ہوا سلیکٹڈ حکومت آمریت کا نمونہ ہے، بلاول

November 30, 2020

کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسہ عام سے پہلے جیالوں کیخلاف دھونس دھمکیوں، گرفتاریوں اور جسمانی تشدد نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت در حقیقت آمریت کا ایک جیتا جاگتا نمونہ ہے۔ پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری جدوجہد کی معمار ہے اور بطور جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار، پیپلز پارٹی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔