پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے ارکان ٹریفک حادثے میں زخمی

November 30, 2020

پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے ارکان ٹریفک حادثے میں زخمی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں متعین سٹاف کے ارکان ٹریفک کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ارکان جن میں میاں بیوی بھی شامل تھے ایک پرائیویٹ وین میں دہلی سے براستہ اٹاری چھٹیوں پر لاہور آرہے تھے۔ راستے میں انبالہ کے قریب ٹرک کے اچانک بریک لگانے سے ان کی وین ٹرک سے جاٹکرائی۔ جس میں میاں بیوی کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہوں نے متبادل ذریعے سے اپنا سفر جاری رکھا۔ تاہم ایک سٹاف ممبر کو شدید زخمی ہوجانے کے باعث واپس دہلی بھیج دیا گیا۔