ن لیگ کے درباری بوکھلاہٹ کا شکار رونا دھونا مقدر بن چکا، شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

November 30, 2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ رونا دھونا مسلم لیگ (ن) کا مقدر بن چکا ہے۔اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، رونا دھونا ان کا مقدر بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دوغلی اور منافقت پر مبنی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔