کرسمس کے موقع پر دکانوں کے اوقات بڑھا دیے جائیں گے

November 30, 2020

ہاؤسنگ سیکرٹری رابرٹ جینرک کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر اور جنوری میں دکانوں کے اوقات بڑھا دئیے جائیں گے۔

ہاوسنگ سیکرٹری رابرٹ جینرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوکل اتھارٹیز عارضی طور پر اوقات سے متعلق قواعد معطل کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دکانیں دیر تک کھلنے سے لوگ اطمینان اور محفوظ طریقے سے شاپنگ کرسکیں گے، دکانیں دیر تک کھلی رکھنے کا فیصلہ دکاندار اور لوکل اتھارٹی کے ساتھ مل کر کریں گے۔

رابرٹ جینرک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نئے قواعد کا اطلاق پیر سےہفتے تک ہوگا۔