سندھ انڈر19 کرکٹ چیمپئن بن گئی

December 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ دفاعی چیمپئن سندھ نے جیت لیا۔فائنل میں ناردرن کو 194 رنز سے شکست ہوئی۔ ناردرن کو جیت کیلئے464 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن وہ69 اوورز میں 269 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔ عبدالفصیح نے105 رنز بنائے ۔ سندھ کے کپتان صائم ایوب نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں ۔