سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم افضل کورونا سے انتقال کرگئے

December 02, 2020

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈپٹی چیئرمین اور سینئر بیورو کریٹ حسن وسیم افضل عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔حسن وسیم افضل نے آصف زرداری، بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات بھی کی تھیں، مرحوم حسن وسیم کی اہلیہ کے مطابق حسن وسیم افضل کو کورونا باعث 5 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا تھا۔