چینی شہری ایئر بلون سے گر کر ہلاک

December 02, 2020


چین میں ایک شخص فضا میں 33 فٹ بلند ایئر بلون سے نیچے گر کر ہلاک ہوگیا ۔

یہ واقعہ چین کے جنوب مغربی صوبے میں ایک تفریحی مقام پر پیش آیا، پارک کا ایک ملازم ایک ایئر بلون کو لینڈنگ کے وقت زمین پر اتار رہا تھا۔

اچانک ہوا کے ایک زوردار جھونکے سے غبارہ دوبارہ فضا میں بلند ہوگیا اور ملازم بھی اس کے ساتھ ہی فضا میں چلا گیا۔

ایئر بلون جب زمین سے33 فٹ بلند ہوگیا تو ملازم جو پہلے ہی غیر محفوظ حالت میں غبارے سے لٹکا ہوا تھا، غبارے کی حفاظتی رسی پر پھسلا اور وہاں سے نیچے آگرا۔

ملازم کے نیچے گرنے کے دوران ایئر بلون کی حفاظتی رسی بھی ٹوٹ گئی۔

تفریحی پارک کی انتظامیہ نے ملازم کی موت کی تصدیق کردی تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔