سچ کے سامنے اسحٰق ڈار کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں: شبلی فراز

December 02, 2020


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ برطانوی اینکر کے سوالات اور اسحٰق ڈار کے جوابات ثبوت ہیں، سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

سابق وزیرِ خزانہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما اسحٰق ڈار کے انٹرویو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ یہ لوگ لوٹ مار کے دفاع کے لیے وطنِ عزیز کا نام بدنام کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔

سینیٹر شبلی فرازکا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ عہد کا معاون اور ملکی معیشت تباہ کرنے والا انٹرویوز کے لیے صحت مند مگر قانون کے سامنے بیمار ہے۔