شہر کے بچے صرف فوڈ ڈلیوری کیلئے رہ گئے ہیں؟، خواجہ اظہار

December 02, 2020

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ لوگ مایوس ہوچکے ہیں کہ ہمیں سرکاری نوکری نہیں ملے گی، میرے شہر کے بچے صرف فوڈ کی ڈلیوری کے لیے رہ گئے ہیں؟

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ میرے شہر کے بچوں کا حق نہیں ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ میں کام کریں؟

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سرکاری نوکری سندھ حکومت کی جاگیر نہیں ہے،یہ صوبے میں رہنے والے ہر زبان بولنے والے کا حق ہے۔