عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ

December 03, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ثالثی عدالت میں سات گھنٹے تک جاری رہنے والی آن لائن سماعت میں فریقین کے وکلاء نے دلائل دیے ۔پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت میں اپیل دائر کی تھی ۔کرکٹر عمر اکمل نے بھی اپنی ڈیڑھ سالہ پابندی کو چیلنج کیا تھا ۔