نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا اجلاس

December 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مروج کردہ معیارات کے تحت مختلف شعبوں کی کارکردگی کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیگر اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، ڈاکٹر غلام عباس اور ڈاکٹر عامر حنیف شامل تھے، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ نشتر کی انتظامیہ یونیورسٹی کے اکیڈمک، انتظامی اور مالیاتی سمیت دیگرمعاملات میں بھی میرٹ اور شفافیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔