شہری کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

December 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاءبحث کے لئے 6 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں ملزم زبیر ملک نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ الپہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے، اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔