ٹرمپ سے آئین معطلی اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

December 03, 2020

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلین نے صدر ٹرمپ سے آئین معطل کر کے مارشل لاء لگانے اور فوج سے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

مائیکل فلین نے دائیں بازو کے گروپ کی پریس ریلیز کو ری ٹویٹ کیا ہے جس میں گروپ نے امریکی صدر سے ملک کا آئین عارضی طور پر معطل کرکے فوج بلانے اور فوج کی نگرانی میں صدارتی انتخابات کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خطرہ بیان کیا ہے۔


فلن نے ری ٹویٹ میں لکھا کہ آزادی خدا کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی۔

واضح رہے کہ امریکا کے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روس سے رابطوں میں ملوث سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے گزشتہ ہفتے امریکی صدر سے خصوصی معافی حاصل کی ہے۔