PTI کے MNA نور عالم خان کورونا وائرس کا شکار

December 03, 2020


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا، جبکہ عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا۔

رہنما پی ٹی آئی نور عالم خان نے عوام سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔