کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، شبلی فراز

December 03, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، مثبت کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نےپہلی کورونا لہر میں زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کی دنیا معترف ہے، دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ‏عوام کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں متاثر نہ ہوں۔