شاہ فیصل کی صاحبزادی شہزادی حصہ انتقال کرگئیں

December 03, 2020

سابق سعودی بادشاہ شاہ فیصل کی صاحبزادی شہزادی حصہ انتقال کر گئیں۔ اُن کی نماز جنازہ آج (جمعرات) ادا کی جائے گی جبکہ ریاض میں تدفین ہوگی۔

عرب میڈیا نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے حوالے سے بتایا کہ ایوان شاہی نے شہزادی حصہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔