پاکستان پیپلز پارٹی کا ایل این جی اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

December 03, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل این جی اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایل این جی اسکینڈل کرپشن اور حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے، صرف اس سال ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے قوم کو 36 ارب کا ٹیکا لگا؟۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مجموعی طور پر دو سالوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے؟ اسکی تحقیقات کی جائے، تحقیقات کرکے قوم کو بتایا جائے کہ کس نے نااہلی برتی اور کس نے کرپشن کی۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے وزیراعظم ذرا اپنے اعمال پر بھی غور کریں، کیوں نیب کو اتنی بڑی کرپشن اور نااہلی نظر نہیں آرہی؟ نیب اور انصاف کے اداروں کی اتنے بڑے اسکینڈل پر خاموشی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔