حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا آپشن زیر غور، شیڈول کا اعلان قبل از وقت، سراج الحق

December 04, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا آپشن زیر غور، لیکن ابھی اس کے شیڈول کا اعلان قبل از وقت ہے۔ جماعت اسلامی ان ہاؤس تبدیلی کیلئے کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریگی، سونامی کو ناکامی کے بعد اب بدنامی کا سامنا ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی کے لئے آئینی طریقہ کار موجودہے، کسی غیر آئینی اقدام کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم والوں نے چار چار دفعہ باریاں لیں، پی ٹی آئی نے ڈھائی سال میں ہی نااہلی کے سبھی ریکارڈ توڑدیئے ۔ حکومت معذور افراد کے لئے بہترین تعلیمی و طبی سہولتوں کا مفت بندوبست کرے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر منصورہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتیں انتہائی کمزور وکٹ پر کھڑی ہیں ۔