ضم قبائلی اضلاع کے ای پی آئی ملازمین میں موٹروں سائیکلوں کی تقسیم

December 04, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ضم قبائلی اضلاع کے ای پی آئی ویکسی نیٹرزاور ٹیکنیشنز میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم شروع کر دی۔ سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ نے ملازمین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیں، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد نیاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوںکا عمل تیز کرنے کیلئے مزید 471 ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا، ضم قبائلی اضلاع ہیلتھ ملازمین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، نومولود بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکے لازمی ہیں، نظام مزید موثر بنا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ای پی آئی کے ویکسی نیٹرز کو چھ سو موٹر سائیکلز دے رہے ہیں جس سے مواصلاتی رابطے تیز ہو جائیں گے، نمونیا، خسرہ اور دیگر بیماریوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ موٹرسائیکل دینے کا مقصد دور دراز علاقوں میں ویکسینیشن کو ممکن بنانا ہے۔