سال کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا

December 04, 2020

محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 34 منٹ پر اور اس کا اختتام رات 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 دسمبر کو ہونے والا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔


اعلان کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی امریکا کے بیشتر ممالک میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحیرہ ہند اور قطب جنوبی کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔