اب تبادلہ نہیں ہوگا، کرپٹ افسرنوکری سے جائے گا، وزیراعظم عمران خان

December 04, 2020


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب کرپٹ افسران کا تبادلہ نہیں ہوگا، بلکہ وہ نوکری سےجائیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے متعلق خصوصی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس کیلئے اصلاحات لارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا و جزا دینا آسان ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ سٹیزن پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کام نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ نظام لارہے ہیں، جس سے تبدیلی آجائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں۔