نڈال کیلئے اسپین کا اعلیٰ ترین اسپورٹنگ ایوارڈ

December 05, 2020

میڈرڈ (جنگ نیوز) عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار رافیل نڈال کوگرانڈ کراس آف آرڈر سے نوازا گیا ہے ۔ یہ اسپین کا سب سے اعلیٰ اسپورٹنگ ایوارڈ ہے۔ خیال رہے کہ نڈال نے رواں برس کیریئر کا 13 واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا 20 ٹائٹل حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ اسی دوران انہوں نے 1000 سنگلز مقابلے جیتنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔