ادویات،پٹرول اورگندم کےاسکینڈلز پر کارروائی نہیں کی گئی،تجزیہ کار

December 05, 2020


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال ایل این جی اسکینڈل، معاملے پر غلط بیانی اور وزیراعظم کی لاعلمی کی وجہ کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ادویات ، پٹرول اور گندم کے اسکینڈلز پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پی ڈی ایم میں شامل ہونے سے حکومت پر دباؤ بڑھے گا، امید ہے کہ حکومت جماعت اسلامی سے مذاکرات شروع کرے گی۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی اسکینڈلز سے لاعلمی کی وجہ وزیروں مشیروں کی غلط بریفنگ ،مفادات کا تصادم اور اندر کے کھانچے ہیں، کابینہ کو گندم اور چینی پر غلط بریفنگ دی گئی ، صرف گندم اور چینی پر ہی قوم کو 404ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔