خواتین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں ، اعجاز آگسٹین

December 05, 2020

لاہور( نیوز رپورٹر ،اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور اعجا ز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پیکج میں حکومت پنجاب کے مختلف اقدامات کے بارے میں جامع پالیسی شامل ہے جبکہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے حکومت پنجاب اپنے فرائض منصبی بخوبی نبھا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار میں کیا ،سیمینار کا انعقاد لیبر ایجوکیشن فائونڈیشن نے لاہور کے نجی ہوٹل میں کیا ۔ خالد محمود ڈائریکٹر لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے شرکا کا خیرمقدم کیا ۔