پشاور: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، بچہ جاں بحق

December 05, 2020

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قادر آباد روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں آگ بھی لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے افراد لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے، آگ کے باعث ایک کمرہ اور صحن میں رکھا سامان جل گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے دھماکے کے بعد گھر میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پا لیا ہے۔