پشاور: غیر حاضری پر 80 خواتین اساتذہ کو شوکاز جاری

December 05, 2020

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں تعلیمی اداروں سے غیر حاضری پر 80 خواتین اساتذہ کو شوکاز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی نے خواتین اساتذہ کو شوکاز جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے پرائمری، مڈل، ہائی اسکولز کی 80 اساتذہ کو غیر حاضر پایا۔


جاری کیئے گئے شوکازمیں کہا گیا ہے کہ غیر حاضر خواتین اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹی جائے گی، 7 روز میں جواب نہ دینے پر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔