PDM تحریک سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، نیئر بخاری

December 05, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی عوامی جمہوری تحریک سےحکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سفارتی آئینی پارلیمانی معاشی محاذوں پرناکام ترین حکومت مسلط ہے،آئی ایم ایف ملازمین کی حکومت نےعوام کوکھربوں روپےکےقرض میں جکڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑملازمتیں دینےوالوں نے 12لاکھ سےزائد افراد کو بےروزگار کیا ہے،حکمران خاندان دن بدن خوشحال اور عوام مسلسل بے حال ہو گئے ہیں۔

نیئر بخاری کاکہنا تھا کہ دال ،روٹی ،سبزی عوام کی دسترس سے باہر کر دی گئی ہے،علاج معالجہ ،رہائش، تعلیم، روزگار مسائل کے پہاڑ بن گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سطح غربت 40 فی صد سے تجاوز کرگئی ہے اور یہ سب غریب مکاؤ حکومتی پلان کا ثبوت ہے۔