نجکاری، مہنگائی، جبری گمشدگیوں اورجزائر پر قبضے کیخلاف سندھ عوامی مارچ

December 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی ورکرز پارٹی سندھ نے نجکاری و مہنگائی، سندھ بلوچستان کے جزائر و زمینوں پر قبضوں، جبری گمشدگیوں اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف جبکہ زرعی اصلاحات کے حق میں ہفتہ کو کراچی میں ریگل چوک سے فوارہ چوک تک “سندھ عوامی مارچ” کیا۔مارچ میں مختلف تنظیموں نے بھی شرکت کی ۔عوامی ورکرز پارٹی کے وفاقی صدر یوسف مستی خان نے کہا کہ سندھ کسی وفاقی ادارے کی جاگیر نہیں، سندھ سندھی عوام کا ہے۔ کراچی بچاؤ تحریک کے کنوینر خرم علی ،شفیع شیخ اوربخشل تھلو نے کہا کہ کراچی کے مسائل اور سندھ کے دیگر شہروں کے مسائل ایک دوسرے ایک جیسے ہیں جہاں جاگیردارانہ باقیات اور اہم اداروں نے صوبے کے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اور عوام مسائل کے انبار تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اس مارچ کا مقصد کراچی کو احساس دلانا ہے کہ وہ سندھ کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ناطے سندھ کے تمام مظلوم طبقات کی آواز بن کر ابھرے ۔