پی آئی اے کامتعدد خصوصیات کا حامل مشترکہ کارڈ متعارف

December 06, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نےبہت سی خصوصیات کا حامل مشترکہ کارڈ متعارف کرادیا ، اس کارڈ میں پی آئی اے کے لائلٹی پروگرام کی رکنیت، پی آئی اے کے ٹکٹوں میں ڈسکاونٹ، اندرون ملک اور بین الاقوامی لاؤنجز تک رسائی، عام کریڈٹ کارڈ کے مقابلے میں تیز مائلز کا حصول اور ترجیحی چیک- ان شامل ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور عسکری بینک کو - برینڈڈ کریڈٹ کارڈ کی لانچنگ کی تقریب کوویڈ ایس او پیز کے تحت سادہ لیکن پر وقار منعقد کی گئی ۔ تقریب میں پاکستان کے سب سے محفوظ، جدید اور بیش قیمت خصوصیات کے حامل کارڈ جو کہ ایک بنک اور ائیرلائن کے اشتراک سے جاری کیا جارہا ہے، کارڈ جو کہ تین درجے، سلور، گولڈ اور پلاٹینم میں مہیا کیا گیا ہے میں بہت سی خصوصیات دی گئی ہیں جن میں پی آئی اے کے لائلٹی پروگرام کی رکنیت، پی آئی اے کے ٹکٹوں میں ڈسکاونٹ، اندرون ملک اور بین الاقوامی لاؤنجز تک رسائی، عام کریڈٹ کارڈ کے مقابلے میں تیز مائلز کا حصولاور ترجیحی چیک- ان شامل ہیں۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈ پاکستان کی حقیقی نمائندگی کرے گا اور یہ کارڈ ایک اہم سیگمنٹ (segment) کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔