بھارت کی آسٹریلیا کیخلاف جیت پر انوشکا شرما نے کیا کہا؟

December 07, 2020

بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ جس پر ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انہیں مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر میچ کے اختتامی لمحات کی تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ پوری ٹیم کی بہترین کوشش اور کارکردگی کی وجہ سے سیریز جیتے۔

انہوں نے اپنے شوہر اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خاص طور پر مبارکباد دی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے میچ جیتنے کے بعد کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جس پر بھی انوشکا شرما نے کمنٹ سیکشن میں محبت کا اظہار کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ( تیسرا) ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھی۔