ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی

December 08, 2020


ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔

سوات میں سیاحوں نے خوب تفریح کی جبکہ اسکردو شہر میں موسم سرما کی پہلی برف باری بھی ہوگئی۔

استور، ہنزہ، دیامر، بابو سرٹاپ، نانگا پربت، فیری میڈوز، کالام، مالم جبہ اور چترال میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں وادی نیلم، گریس، لیپہ میں بھی آسمان سے سفیدی خوب برسی ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پشاور میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔