رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کا استعفیٰ کا اعلان

December 09, 2020

مسلم لیگ ن کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔

کھیئل داس کوہستانی مخصوص نشستوں پر منتخب پہلے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے استعفیٰ دیا، اس حوالے سے کھیئل داس کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کےلیے اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے، ن لیگ قیادت کے ہر فیصلے پر ساتھ ہوں۔

کھیئل داس نے کہا کہ اسمبلی رکنیت چھوٹی چیزہے، ووٹ کی حرمت کے لیے ہرقربانی دیں گے۔

رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے اسپیکر کےنام لکھا گیا استعفیٰ بھی پارٹی قیادت کو بھیجا ہے۔