سانگھڑ: سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو 18 ماہ قید کی سزا

December 09, 2020

سانگھڑ کی عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو 18 ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج خالد راجپر نے منگلی تھانے کے سابق ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں پر غیر قانونی حراست اور تشدد کا الزام ثابت ہونے پر 18 ماہ قید کی سزا سنائی۔

مجرمان کو 28 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے ، سزا یافتہ اہلکاروں کو سانگھڑ ڈسٹرکٹ جیل روانہ کردیا گیا۔