گیس کی صورتحال پر پٹرولیم ڈویژن کا بیان سامنے آگیا

December 09, 2020

ملک میں گیس کی صورتحال پر پٹرولیم ڈویژن کا بیان سامنے آگیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہے، کچھ زیریں علاقوں میں کم گیس پریشر کی شکایات ملیں جو فوری طور پر حل کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں ایل این جی ٹرمینلز پوری استطاعت پر چل رہے ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن 907 ایم ایم سی ایف ڈی لوکل گیس موصول کررہی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن 995 ایم ایم سی ایف ڈی لوکل گیس موصول کررہی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کو 998 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی مہیا کی جارہی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سوئی سدرن سسٹم 202 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی استعمال کررہا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاور سیکٹر کو گزشتہ روز 327 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کی گئی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق تمام صنعتیں اور سی این جی اسٹیشنز طلب کے مطابق گیس موصول کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پورٹ قاسم سے پارک لینڈ گیس پائپ لائن کی ہائیڈرو ٹیسٹنگ جاری ہے۔