لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5دہشتگرد گرفتار

December 10, 2020


سی ٹی ڈی نے لاہورمیں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، شاہدرہ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ سول سیکرٹریٹ کونشانہ بنانا تھا، اُن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فون، حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد 2 ماہ پہلے افغانستان سے پاکستان آئے تھے، انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے آفیسر نے جلال آباد میں ملاقات کے دوران فنڈز فراہم کیے تھے۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔