مزار قائد انتظامیہ کی صفدر، مریم کیخلاف مقدمے کی درخواست

December 10, 2020

مزار قائد انتظامیہ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 8جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی بے حرمتی کے واقعہ سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کیخلاف مزار قائد انتظامیہ کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن کی رخصت کے باعث نہ ہوسکی۔


عدالت نے گواہوں کو بیان کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت کے لیے 8 جنوری کی نئی تاریخ مقرر کردی۔

مزار قائد مینجمنٹ نے لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی تھی اورمزار قائد کے ملازمین بطور گواہ عدالت میں پیش کیے جائینگے۔