بلاول بھٹو کا اعجاز شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

December 10, 2020

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اعجاز شاہ شیرازی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے شیرازی خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اعجاز شاہ شیرازی کا ناگہانی انتقال باعثِ صدمہ ہے، مرحوم اعجاز شاہ شیرازی ہردلعزیز اور معتدل مزاج شخصیت کے مالک تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

اعجاز شاہ کافی عرصے سے کورونا وائرس کے باعث کراچی آغا خان اسپتال میں داخل تھے۔

سید اعجاز علی شاہ شیرازی ایم پی اے سید ریاض شاہ ایم این اے ایاز شاہ کے والد اور ایم پی اے شاہ حسین شاہ کے چچا تھے۔