استعفوں سے اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، شیخ رشید

December 10, 2020

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو فرماتے تھے آر ہو گا یا پار ہوگا، وہ بیچ منجدھار ہوگئے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ استعفا دینے سے اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر ایسا وقت آجانا ہے لوگ سیاست سے تنگ آجائیں گے، شوق سے اسلام آباد آئیں، سردی استقبال کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان نے دعوت دی ہے، اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں، عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو بتائیں کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔