مبینہ پولیس مقابلہ،مقدمے کے اندراج کی درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب

December 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ افراد کی ہلاکت کے کیس میں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او گزری نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی ، عدالت نے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔ لیلیٰ پروین نامی خاتون نے اپنے ڈرائیور عباس کے قتل کیس میں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔