اہل کراچی کیلئے بڑی خبر، گرین لائن بسوں کی خریداری شروع

December 11, 2020

کراچی والوں کی بڑی خبر سامنے آگئی، گرین لائن منصوبے کےلیے بسوں کی خریداری شروع ہوگئی ہے۔

گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی کمیٹی نے چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

وفاقی کمیٹی کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد چینی کمپنی سے گرین لائن منصوبے کے لیے 80 اور اونج لائن منصوبے کےلیے 20 بسیں خریدی جائیں گی۔

منصوبے کا سنگ بنیاد فروری 2016ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے رکھا تھا۔


انہوں نے ساتھ ہی یہ منصوبہ ایک سال بعد یعنی 2017 میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گرین لائن منصوبے پر 4 سال بعد بھی کام جاری ہے اور منصوبہ تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

ایک سال قبل وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے گرین لائن بس منصوبے کی ڈیڈ لائن دینے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدف تنقید بنایا تھا۔

انہوں نے ساتھ ہی گورنر سندھ سے استفسار کیا تھا کہ گرین لائن کی بسیں نہیں ہیں تو وزیراعظم عمران خان افتتاح کس کا کریں گے؟