چینی کی قیمتوں میں کمی پر عمران خان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد

December 12, 2020


پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ایک ماہ قبل 102 روپے کے مقابلے میں آج ماشاءاللہ ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلوگرام بِک رہی ہے۔‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ایک کثیرالجہت حکمتِ عملی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں کمی پر میں اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر مداخلت سے چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہو گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ چینی کی ایکس مل قیمت میں واضح کمی آ گئی ہے۔