عوام ہر صورت مینار پاکستان پہنچ کر حکومت کو آخری دھکا دیں، مریم نواز

December 13, 2020


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں اور بلاول ایک ساتھ جلسہ گاہ آئیں گے، عوام ہرصورت مینار پاکستان پہنچ کر حکومت کو آخری دھکا دیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے رات گئے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا اور پی ڈی ایم جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مریم نواز نے کہا ہے حکومت کی جانب سے لاہور جلسہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جو حکومت کے خوف کی نشانی ہے، پی ڈی ایم، ان لوگوں کو این آراو نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں جلسے میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، اس کے باجود جلسہ تاریخی ہوگا۔