مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

December 13, 2020


نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے ایک پیغام میں اپنے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا۔

انھوں نے لکھا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔