بیرونی سرمایہ کاری میں 80 فیصد کمی آئی، اسٹیٹ بینک

December 17, 2020

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 39 کروڑ ڈالر رہا، نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 40 فیصد کم ہوکر 53 کروڑ ڈالر رہی، براہ راست سرمایہ کاری 17 فیصد کم ہوکر 71 کروڑ 71 لاکھ ڈالر رہی۔

اس کے علاوہ 5 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاری 18.55 کروڑ ڈالر کم ہوئی، ملکی سرکاری شعبے سے 14 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔