فرانسیسی صدر میکرون کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

December 17, 2020

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر جاری بیان میں بیان کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدرآئندہ ہفتےتک آئسولیشن میں رہیں گے۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر گھر سےصدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 55 ہزار 230 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار 270 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار 81 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔