کورونا، سندھ میں مدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

December 18, 2020

کورونا، سندھ میں مدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(جنگ نیوز، مانیٹرنگ نیوز) سندھ حکومت نے سندھ میں کوروناکیسز میں اضافے کے باعث مدارس میں تعلیمی سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکریٹری محکمہ اوقاف، تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت کیاگیا ہے، اس سے قبل اسکولوں کو بھی بند کیا جاچکا ہے۔