سونیا حسین پاکستانی پریانکا چوپڑا قرار دے دی گئیں

December 18, 2020

بیرون ملک چھٹیوں پر موجود پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’حاصل‘ کی اداکارہ سونیا حسین کو اگر پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن ایبل شخصیت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، سونیا حسین اپنے مداحوں کے ساتھ آئے دن اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا حسین دورِ جدید کے مطابق چلتی ہیں اور فیشن سے متعلق اچھی سوجھ بوجھ بھی رکھتی ہیں ۔

سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

سونیا حسین آج کل بیرون ملک نیویارک میں موجود ہیں جہاں درجہ حرارت منفی ہے اور برفباری ہو رہی ہے۔

سونا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور برفباری انجوائے کر رہی ہیں۔


سونیا حسین کی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے بالوں، کپڑوں سمیت پلکوں پر بھی برف لگی ہوئے ہے۔

سونیا حسین کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہیے ہین جبکہ ایک انسٹا صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی پریانکا چوپڑا قرار دے دیا ہے ۔

الیزا نامی ایک انسٹا صارف نے سونیا حسین کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ پاکستانی پریانکا چوپڑا ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی متعدد اداکاراؤں کی طرح اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے اب یوٹیوب کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے گزشتہ ماہ کیا تھا۔