آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سونیا حسین نے یوٹیوب چینل بنالیا

مقبول ترین ڈرامہ سیریل’عشق زہے نصیب‘ میں’گوہر‘ کا کردار نبھاکر مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی نامور اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔

فلم و ٹی وی میں اداکاری کے جوہر دکھا کر انڈسٹری میں اپنا ایک نام بنانے والی اداکارہ سونیا حسین نے اب یوٹیوب کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں سونیا حسین نے بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ہے اور یہ اُن کے چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔‘

سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ کے اپنے کردار کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’اُلفت بی بی نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری پہلی ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔‘

سونیا حسین کے یوٹیوب چینل کو سات سو سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے جبکہ اُن کی پہلی ویڈیو پر 5 ہزار سے زائد ویوز آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عشق زہے نصیب، ایسی ہےتنہائی، سُرخ جوڑا ، کتنی گرہیں باقی ہیں سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں جبکہ اس وقت سونیا حسین ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع ‘ میں ’اُلفت‘ کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید