بھارتی فوج کی یو این مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ، پاکستان کا احتجاج

December 19, 2020


پاکستان نے یو این فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ مبصرین پر جان بوجھ کر حملہ قابلِ مذمت ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو این مبصرین آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فاَئرنگ کے متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔